عالمی تحقیقاتی رپورٹ نے بھارتی دفاعی برتری کے خودساختہ بیانیے کا پردہ چاک کر دیا۔ معرکۂ حق میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست بھارتی فضائیہ کے لئے مستقل ڈراؤنا خواب بن گیا۔ انتہا پسند مودی حکومت اور شکست خوردہ بھارتی فوج کی نام نہاد ساکھ کی قلعی کھل گئی۔
برطانوی دفاعی جریدے "کِی ایرومیگزین" کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی باون منٹ فضائی جنگ میں بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل لڑاکا طیارے تباہ ہوئے ۔ جن کے نمبر بی ایس زیرو زیرو ون ، زیرو ٹونٹی ون ، زیرو ٹونٹی ٹو اور زیرو ٹونٹی سیون تھے۔ بھارت ان چاروں طیاروں کےسیریل نمبرز کے ساتھ واضح تصاویر پیش کرنے میں ناکام رہا۔
بھارتی فضائیہ کے مجموعی نقصانات میں 4 رافیل ، مگ ٹونٹی نائن ، ایس یو تھرٹی اور ہیرون ڈرون شامل ہیں۔ جے ایف 17 سی بلاک-تھری نے ادھم پور میں بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کو ناکارہ بنا کر تباہ کیا۔برنالا میں بھارتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کر کے ایک اور شدید دھچکا پہنچایا گیا ۔
پاکستانی سائبر یونٹس نے بھارت کے تقریباً 96 فیصد سوشل نیٹ ورکس اور ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کیا ۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب کسی فضائیہ نے سائبر اور روایتی عسکری اقدامات کو یکجا کرکے مؤثر کارروائی کی۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں بھارتی طیاروں کی تباہی تسلیم کی تھی ۔






















