سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں، انڈر پاسز میں پانی بھر جانے سے کئی گاڑیاں ڈوب گئیں سکول اور کالجز بند کر دئیے گئے۔
سعودی دارالحکومت ریاض سمیت دمام، الخبر، الجبیل سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ کالی گھٹائیں خوب جم کر برسیں جس سے شہری علاقے زیر آب آگئے متعدد انڈر پاسز پانی سے بھر گئے جس سے متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔
سعودی حکام نے سکولز اور کالجز بند کر دئیے جبکہ ملکی اور غیر ملکیوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں طوفانی بارش کے باعث ائیرپورٹس پر فلائٹ اپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔






















