کراچی اور گردونواح میں رات گے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت5.2ریکارڈ کی گئی، زلزلےکی گہرائی 12کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ زکراچی سے87 کلومیٹرشمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے سب سے زیادہ شدت لیاقت آباد میں محسوس ہوئی ۔ لیاری میں زلزلہ کے خوف سے مکین بلڈنگ سے نکل آئے ۔ بلڈنگ چھکنےاور اور داڑیں کی افواہ پر ریسکو طلب کرلیا گیا۔
دوسری جانب بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 ، گہرائی 11 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔ زلزلے کا مرکز سبی سے 53 کلومیٹردور شمال مغرب میں تھا۔






















