محکمہ موسمیات نے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے شہر میں آج سے سردی کی شدت میں بڑھے گی، دن میں موسم خشک رہنے کے ساتھ رات اور صبح سویرے خنکی محسوس کی جائے گی۔ آج کم درجہ حرارت 14 اشاریہ 5 ڈگری رہا۔
شہرقائد میں پارہ 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 58 فیصد ہے، شمال مشرقی سمت سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران سردی کی شدت برقرار رہنے کی پیشگوئی کردی۔ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری متوقع ہے۔
شمال مغربی بلوچستان میں بھی چند مقامات پر بارش، پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں اسموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔






















