امریکی ریاست رہوڈ آئزلینڈ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہاحملہ آورکوگرفتارکرلیاگیا ہے،یونیورسٹی کو فائرنگ کے سبب بند کردیا گیا۔حملے کے وقت طلبہ امتحانات میں مصروف تھے،ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی،امریکا کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کا اس سال یہ 70 واں واقعہ ہے۔
براؤن یونیورسٹی میں طلبا کی مجموعی تعداد 11ہزار ہے،8ہزار طلباانڈرگریجویٹ ہیں، اکثریت روہڈ آئی لینڈ کیمپس میں رہتی ہے۔






















