شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، دھماکے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے، اس دوران فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔
ترجمان کے مطابق دھماکے میں 2 جوان شہید ہوگئے، جن میں 33 سالہ لانس نائیک احسان بادشاہ کا تعلق کرک اور 30 سالہ لانس نائیک ساجد حسین کا تعلق کرم سے تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔