خانیوال کے قریب رات گئے موٹروے ایم فور مخدوم انٹرچینج پر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق جبکہ نومسافر زخمی ہوگئے۔
حادثےکےبعدموٹروے پولیس ریسکیو اور ایف ڈبلیواو کی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں،زخمیوں کو ڈی ایچ کیوخانیوال منتقل کیا گیا۔
حادثےمیں جاں بحق بس ہوسٹس کی شناخت ملتان کی رہائشی 27 سال کی ندامقصود کےنام سے ہوئی ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ڈرائیور کو نیند آنا حادثے کہ وجہ بنی۔۔






















