بھارت کے خطرناک جوہری عزائم بے نقاب ہوگئے۔
امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق مودی سرکار کا ایٹمی پروگرام پر 214 ارب ڈالر خرچ کرنے کا پلان ہے۔ بھارتی حکومت جوہری پروگرام میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے کیلئے قانون سازی کررہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کا 2047 تک 100 گیگا واٹ کے جوہری پلانٹ نصب کرنے کا پلان ہے، بھارت کسی حادثے کی صورت میں ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں، عالمی قوانین کے تحت حادثے کا ذمہ داری پلانٹ چلانے والا ملک ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث غیر ملکی کمپنیاں بھارت کو ایٹمی پلانٹ کے پرزے دینے سے ہچکچاتی ہیں۔





















