ٹرانسپورٹرز نے بھاری جرمانوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال ہے۔
لاہورسمیت پنجاب بھرمیں ٹرانسپورٹرز کی جانب سے پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کے پیش نظر متعدد بس اڈے بند ہیں،شیرا کوٹ بند روڈ پر معتدد بس اڈے اور بکنگ آفس بند ہیں،جس کے باعث مسافر پریشان ہیں،
کچھ بس اڈے جزوی طور پر کھلے ہیں،اشیاء کی سپلائی متاثرہونےسےمارکیٹوں میں دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے،ٹرانسپورٹرزکا کہنا ہےکہ بھاری جرمانوں اور مقدمات میں نرمی کی جائے،ٹریفک آرڈیننس کی واپس تک ہڑتال جاری رہے گی۔






















