لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے مسافروں پر مرچوں کا اسپرے کردیا۔
پولیس کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ پر نامعلوم افراد نے مسافروں پر مرچوں کا اسپرے کردیا، اسپرے سے متاثر 5 افراد اسپتال منتقل، 16 افراد کو موقع پر طبی امداد دیکر گھر بھیج دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مرچوں کا اسپرے کرنے کے شبے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا،دیگر کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد ہتھرو ایئرپورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی، پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔





















