وزیراعظم شہبازشریف نے جاتی امراء رائیونڈ لاہور میں صدرمسلم لیگ ن نوازشریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور صدرمسلم لیگ ن نوازشریف سےملاقات میں موجودہ ملکی وسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
نوازشریف نے ملاقات میں اہم سیاسی امور کے حوالے سے گائیڈ لائن دی اور معاشی اعشارئیے بہتر ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کی۔
شہبازشریف نےپارٹی سربراہ میاں نوازشریف کو حکومتی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا،ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف بھی موجود تھیں۔






















