چیچہ وطنی میں ٹریلرکی موٹر سائیکل کو ٹکر،خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے،پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
چیچہ وطنی مغربی بائی پاس کےقریب تیز رفتارٹریلرکی موٹرسائیکل کو ٹکر سے خاتون سمیت تین افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے،ابتدائی معلومات کےمطابق تینوں موٹرسائیکل سوارچیچہ وطنی شہرکی طرف آ رہےتھےکہ پیچھے سے آنےوالے ٹریلر نے ٹکرماری،تینوں موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق ہونےوالےتمام افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورآپریشن شروع کیا،پولیس نےجائےوقوعہ کا محاصرہ کرتےہوئے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغازکردیا،حادثے کے بعد فرار ہونے والے ٹریلر ڈرائیور پولیس نے گرفتارکرلیا ۔






















