کہروڑ پکا میں مین ہول میں گرنےسے سات سال کےریحان کی موت،واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں ٹھیکیدار کے خلاف درج کرلیا گیا۔
پولیس کےمطابق مقدمہ ضلع کونسل کےسب انجینیئرکی مدعیت میں ٹھیکیدار کےخلاف درج کرلیاگیا،ضلع کونسل سب انجینیئر کےمطابق لودھراں روڈ منصوبہ دس سال سے التواء کا شکار ہے،جس کے باعث متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ واقعےکی تحقیقات جاری ہیں،ذمہ داروں کےخلاف جلد سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،دوسری جانب شہریوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے سڑک اور سیوریج منصوبہ جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔






















