غزہ میں اسرائیل نواز گروپ کے سربراہ یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ غزہ کی عوامی فورسز نے اپنے سربراہ یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔
عرب میڈیا کے مطابق یاسر ابو شباب اسرائیل کے ساتھ مل کر حماس کے خلاف کام کرنے اور انسانی امداد لوٹنے میں ملوث تھا، متعدد اسرائیلی میڈیا اداروں نے بھی اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ابو شباب کو شدید زخمی حالت میں اسرائیل لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ قابض دشمن اپنے ایجنٹوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہا، اپنے لوگوں کے خلاف غداری اوردشمن کا آلہ کار بننے والوں کایہی انجام ہوگا۔






















