داعش کی معاونت کے الزام میں ورجینیا سے افغان باشندہ گرفتار کرلیا گیا۔
امریکی ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق افغان شہری جان شاہ صفی کو گذشتہ روز کسٹمز انفورسمنٹ ایجنسی نے گرفتار کیا۔ ملزم نے افغانستان میں اپنے والد کو اسلحہ پہنچایا جو داعش کا کمانڈر ہے۔ جان شاہ صافی 2021 میں بائیڈن انتظامیہ کےدور میں امریکا پہنچا تھا۔
سیکریٹری ہوم لینڈ سیکورٹی کرسٹی نوم کے مطابق ہمارے بہادر افسران نے دہشت گرد جان شاہ صفی کو گرفتار کیا۔ وہ داعش خراسان کی مدد کرتا تھا۔یہ ایک ہفتےمیں امریکا میں گرفتار ہونے والا چوتھا افغان شہری ہے۔






















