بلوچستان حکومت نےدہشت گردی میں ملوث بیرون ملک کالعدم تنظیموں کےخلاف گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کرلیا،انٹرپول سےریڈ نوٹسزکی کارروائی کوتیزکروائی جائےگی۔
وزیر اعلیٰ میر سرفرازبگٹی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا،اجلاس میں حکومت بلوچستان نے دہشت گردی میں ملوث بیرون ملک کالعدم تنظیموں کےخلاف گھیرا تنگ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،انٹرپول سے ریڈنوٹسزکی کارروائی کوتیزکروائی جائےگی،کالعدم تنظیموں کے سربراہان،کمانڈرز اور 300 سے زائد دہشت گردوں کی فہرست مرتب کرلی گئی ہے۔
دوران اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہا دہشت گردی میں ملوث اندرون و بیرون ملک ہر عنصر کے خلاف مؤثر کارروائی ناگزیر ہے،بلوچستان کی سرزمین پر خون بہانے والوں کو دنیا کے کسی کونے میں چھپنے نہیں دیں گے،سیاسی لبادہ اوڑھے دہشت گرد تنظیموں کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہماری ذمہ داری ہے
وزیر اعلیٰ بلوچستان نےمزیدکہا انسداد دہشت گردی کےنئےقوانین کےتحت کارروائیاں تیز کی جائیں،محکمہ داخلہ بلوچستان پروانشل ایکشن پلان کی گائیڈ لائن کے تحت قائم سیل کو مزید متحرک کرے،ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کا مکمل صفایا اب ناگزیر اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکا،بلوچستان مزید کسی غیر ملکی ایجنڈے کا شکار نہیں ہوگا،ریاست پاکستان اور بلوچستان دشمنوں کے خلاف زیرو ٹالرنس، آخری سہولت کار تک پیچھا کیا جائے گا۔






















