امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں افغان باشندے کے نیشنل گارڈز پر حملے کےبعد ٹرمپ انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
امریکا نے افغانستان سمیت 19 ممالک کے باشندوں کی امیگریشن غیرمعینہ مدت کےلئے روک دی ۔ ان ممالک میں ایران، صومالیہ، لیبیا، یمن اور سوڈان شامل ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق پہلے سے منظور شدہ گرین کارڈزکا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس میں شہریت، ویزا توسیع اور ورک پرمٹ سمیت تمام دیگر کیسزبھی شامل ہیں۔ امریکی اخبار کے مطابق مزید 36 ممالک کوبھی اس فہرست میں شامل کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔






















