پی ایس ایل11کوکامیاب بنانے کیلئے برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق روڈ ٹرپ میں پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی اور صف اول کے کھلاڑی شامل ہونگے،پی ایس ایل روڈ ٹرپ لندن اورمانچسٹر میں کیا جائے گا،پی ایس ایل روڈ ٹرپ سی ای او سلمان نصیر کی زیر نگرانی ہوگا۔
پی ایس روڈ ٹرپ کےذریعے مختلف بزنس کمپنیز کو ٹارگٹ کیا جائے گا،انگلینڈ میں پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ کے فینز کی بڑی تعداد موجود ہے۔





















