کراچی میں دلخراش واقعہ،گلشن اقبال نیپا ُپل کےقریب تین سال کا بچہ ابراہیم کھلےمین ہول میں گرگیا کئی گھنٹوں سے جاری آپریشن کے بعد ننھے ابراہیم کی لاش مل گئی،بچے کی لاش مین ہول سے تیس سے چالیس فٹ دورسے ملی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ کھلےمین ہول میں گرنے کے بعد بچہ نالےمیں بہہ گیاتھا،نالے کے پانی کا پریشر زیادہ تھا بچے کو بہہ لے گیا۔
واقعہ اتوارکی رات 11 بجے کے قریب پیش آیا،تین سالہ ابراہیم اہلخانہ کےساتھ شاپنگ کرنےآیا،شاپنگ مال کےباہرموت کا گڑھا کھلا تھا،جس نے بھاگتے دوڑتے ابراہیم کو نگل لیا،بچےکی ماں شدت غم سے نڈھال،دہائی نےہرآنکھ کو نم کردیا۔
واحد اولاد کی جدائی پروالدہ کا رو روکربرا حال والد نے بتایاشاپنگ سینٹرسے باہر نکلے تھے،بیٹاہاتھ چھڑا کربھاگا،موٹرسائیکل مین ہول کےقریب کھڑی تھی،ابراہیم آنکھوں کےسامنےگرگیا۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کاکہنا ہےکہ بہت دل خراش واقعہ ہے،اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی تھیں،ہمارےپاس سیاست کرنے کےلئےبہت باتیں ہیں،ٹاؤنز کو دیا جانے والا پیسہ کہاں جاتا ہے؟جماعت اسلامی والوں کو صرف شور مچانا آتا ہے۔
امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان کاکہنا ہےکہ واقعہ انتظامی غفلت کی وجہ سے ہوا،ذمہ داروں کو سزاملےگی،نعمت اللہ خان شہرکنکریٹ کا جنگل بناکرگئے،17سال سےپیپلزپارٹی اقتدار میں ہے، ذمہ دارکون ہے؟






















