ائیربس کمپنی نے طیاروں کےسافٹ وئیر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے باعث ہزاروں پروازیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
فیصلےکےبعد امریکن ائیر لائنز،ڈیلٹا ائیرلائنز،ائیرنیوزی لینڈ اور ترکش ائیرلائنزسمیت کئی کمپنیوں نےپروازوں میں خلل کاانتباہ جاری کردیا،برطانوی ایوی ایشن اتھارٹی کےمطابق ایئربس کےمسائل سےہماری ایئرلائنز پر زیادہ اثرنہیں پڑے گا۔
خیال رہےکہ 30 اکتوبرکو میکسیکو سےنیو جرسی جانےوالی پرواز کے دوران طیارہ کنٹرول کھوکراچانک بلندی سے نیچے آیا جس سے کئی مسافر زخمی ہوئے تھے۔






















