سکندرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک لڑکے نے چھری کے وار کرکے ایک لڑکی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزم عید محمد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں۔
ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جبکہ اس کی تلاش میں چھاپے مار کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی اور معاملے کی مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔






















