امام الحق کی ہونے والی دلہن کی تصاویر سوشل میڈیاپر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں اور صارفین 'ا نمول' کی جانب سے زیب تن کیئے گئے عروسی لباس کی قیمت جاننے کیلئے بے چین دکھائی دے رہے ہیں۔
امام الحق کی ہونے والی اہلیہ کی تصاویر معروف ڈیزائنر ' ایچ ایس وائے' (HSY)کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے جس میں انہو ں نے لال رنگ کا عروسی جوڑا پہن رکھا ہے اور وہ ندی کنارے بیٹھی ہیں ۔ ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں ' امام کی انمول' درج کیا گیاہے جس سے لوگوں کو انداز ہ ہو گیا کہ یہ ان کی ہونے والی ' بھابھی' ہیں۔
امام الحق کی ہونے والی اہلیہ نے جو لباس زیب تن کیا ہے یہ دراصل خصوصی طور پر ایچ ایس وائے (HSY)کی جانب سے ان کیلئے ڈیزائن کیا گیاہے اور اس کی قیمت سماء نیوز کے ذرائع نے کم و بیش ساڑھے"15" لاکھ روپے بتائی ہے ۔بتایا گیاہے کہ یہ فوٹو شوٹ ناروے میں کسی مقام پر کیا گیاہے جبکہ امام الحق کی ہونے والی اہلیہ بھی ناروے کی ہی رہائشی ہیں ۔
So wait is over 🔥
— Dua Khadija 🇵🇰🤝🇵🇸 (@dua_khadija2) November 21, 2023
Imam ul Haq wife to be 🎉
❤️❤️❤️ pic.twitter.com/UygAzO3KtK
امام الحق کی شادی کی تقریبا 23 نومبر سے شروع ہوتے ہوئے 26 نومبر تک جاری رہیں گی، نکاح 25 نومبر اور ولیمہ کی تقریب 26 نومبر کو لاہور میں ہو گی ۔بتایا گیاہے کہ شادی کی تقریبات میں امام الحق کی فیملی کے علاوہ قریبی دوست اور قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شریک ہوں گے ۔