بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا اڈیالہ جیل میں آج ہونے والا ٹرائل منسوخ کر دیا گیا،آئندہ سماعت کے لئے وکلاء کو جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔
عدالتی عملے نے وکلاء صفائی اور پراسیکیوشن کو سماعت منسوخ ہونے کے حوالے سے باضابطہ آگاہ کر دیا ہے،وکیل صفائی خالد یوسف چوہدری کے مطابق مقدمہ کی ائندہ سماعت کے حوالے سے آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے آگاہ کیا جائے گا۔
کیس کی سماعت میں پراسیکیوشن کی جانب سے وکلاء صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب دیئے جانا تھے،کیس کی آخری سماعت گزشتہ ماہ اڈیالہ جیل میں ہوئی تھی جسمیں وکلاء صفائی نے اپنے حتمی دلائل مکمل کئے تھے۔






















