اسرائیل کا مغربی کنارے میں بڑافوجی آپریشن شروع کردیا،داخلی اور خارجی راستے بند، طوباس میں گھر گھرچھاپے،45 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
غزہ میں صیہونی درندگی جاری ،مزید چار فلسطینی شہید کردیئے,کئی عمارتیں تباہ ,غزہ کے مختلف علاقوں میں ملبے سے چھ افراد کی باقیات برآمد کرلی گئیں،صیہونی فوج نے پندرہ فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کر دیں ۔
غزہ میں بارش کا سلسلہ دوسرےروز بھی جاری ہے،سردی نے پناہ گزینوں کی مشکلات مزید بڑھا دیں، حماس نے یہودی آباد کاری کی مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عرب لیگ سے اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔






















