وزیراعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ بحرین کے دارالحکومت مناما پہنچ گئے۔ بحرین کےولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور بحرین کے درمیان دیرینہ، برادرانہ اور ہمہ جہتی تعلقات کی تجدیدِ عہد کا مظہر ہے۔
وزیرِاعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزرا بھی موجود ہیں۔ دورے میں بحرین کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ دوطرفہ تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔






















