لندن کے مغربی علاقے میں گودام میں آگ بھڑک اُٹھی۔ 25 فائرانجن اور 150 فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پایا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق گوادم میں آگ آتش بازی کے سامان کی وجہ سے لگی۔ مقامی رہائشیوں نے کئی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی۔ آتشزدگی کے بعد دھواں پورے علاقے میں پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے آتشزدگی بڑا واقعہ قراردیا۔
مقامی حکام کے مطابق احتیاط کے طور پر تین اسکولوں اور ایک رہائشی بلاک کو خالی کرا لیا گیا ہے، حکام اس واقعے سے بے گھر ہونے والے رہائشیوں کی مدد کر رہی ہے، جہاں 100 سے زیادہ لوگ ایک مقامی ریسٹ سنٹر میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔






















