وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات کی جس دوران تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاری کےنئے راستوں پر اتفاق کیا گیا۔
جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر وفاقی وزیرآئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے اسلامی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات کی، پاکستان کی ڈیجیٹل ڈویلپمنٹ اورٹیکنالوجی سےچلنے والی معاشی ترقی پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اوراسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان تکنیکی تعاون اورسرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن کے تحت مشترکہ منصوبوں کومزید مضبوط بنانےکےعزم کا اظہار کیا۔
شزا فاطمہ خواجہ نے جی ایس ایم اےوزارتی پروگرام سے خطاب بھی کیا اور کہا حکومت پاکستان نے ڈیٹا گورننس،سائبرسیکیورٹی اورقومی اے آئی پالیسی جیسی بنیادی اصلاحات کی ہیں۔ کلاؤڈ پالیسی،نیشنل اے آئی پالیسی مستقبل کی ڈیجیٹل ترقی کیلئےکلیدی کردارادا کر رہی ہیں۔ شزا فاطمہ خواجہ نے ای آفس اور ففٹی پلس ڈیجیٹل سرکاری خدمات کو پاکستان کا بڑا سنگِ میل قراردیا۔ ان کا کہناتھا کہ پائیدار ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیلئے گورننس فریم ورک ناگزیر ہے۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ اسٹیک اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچرکی بنیاد رکھتا ہے۔






















