انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز اور شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا۔
میگا ایونٹ کے میچز 8 گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، جن میں بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 اسٹیڈیم شامل ہیں۔
بھارت میں دہلی، کولکتہ، چنئی، احمد آباد اور ممبئی میچز کی میزبانی کریں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو کے دو اسٹیڈیم اور کینڈی میں میچز ہوں گے۔
آئی سی سی کے مطابق بیس ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔
افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 7 فروری کو ہوگا۔
پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔
پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔افتتاحی روز 3 میچز کھیلے جائیں گے۔






















