اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس کی دوران سماعت طبیعت نا ساز ہوگئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس کیسز کی سماعت کررہے تھے، دوران سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو دوران سماعت سانس میں مسئلہ ہوا۔
جسٹس راجہ انعام امین منہاس کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس کا نجی اسپتال میں چیک اپ جاری ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفرازڈوگر اور دیگر ججز اسپتال میں موجود ہیں۔






















