برطانوی ایمیگریشن قوانین میں خامیوں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سب سے زیادہ پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی۔
برطانوی میڈیا کےمطابق 2022 کے بعد پاکستانیوں کی سیاسی پناہ کی درخواستوں میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے،گزشتہ سال 11 ہزار 234 پاکستانیوں نے سیاسی پناہ کیلئے اپلائی کیا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق سیاسی پناہ کےمتلاشی پاکستانیوں میں 5 ہزار 888 اسٹوڈنٹ ویزے پر 2 ہزار 578 ورک ویزے پراور 902 افراد وزٹ ویزے پرقانونی طریقےسےبرطانیہ پہنچے،ایک سال کے دوران کل 1 لاکھ 62 ہزار پاکستانیوں کو برطانوی ویزا جاری کیا گیا۔






















