مقبوضہ کشمیر میں انسداد دہشت گردی کے نام پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹ میں بھارتی کارروائیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔
اقوم متحدہ نے ایک بار پھر بھارت کا خونی چہرہ بے نقاب کردیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم کے نام پر کشمیریوں کے قتل عام کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارتی فورسز نے صحافیوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں سمیت 2800 افراد کو گرفتار کیا۔ زیر حراست افراد پر تشدد کیا گیا، وکلا اور اہل خانہ سے بھی ملنے نہیں دیا گیا، درجنوں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل۔ کئی گھروں کو مسمار کیا گیا۔
گجرات اور آسام میں ہزاروں مسلمانوں کے گھر، مساجد اور کاروبار تباہ کیے گئے،1900 مسلمانوں کوغیر ملکی قرار دے کر زبردستی بنگلا دیش اور میانمار بھیج دیا گیا۔ رپورٹ میں ماورائے عدالت قتل اور مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی شدید مذمت کی گئی۔






















