امریکا کی جانب سے وینزویلا کے خلاف بڑے پیمانے پر ایکشن کا امکان ہے۔
امریکی لڑاکا طیارے پورٹو ریکو میں قائم نیول بیس میں اترنے لگے۔ امریکی کانگریس نے وینزویلین کارٹیلز کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دی۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ کا کہنا ہے کہ منشیات گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے خلاف ایکشن کی تیاریوں کے باوجود صدر ٹرمپ اور صدر مادورو کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کی کوششیں جاری ہیں۔






















