صوابی میں تھانہ ٹوپی کی حدود میں پولیس اور شر پسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں دودہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ وموٹرسائیکل برآمد ہوئے۔ ہلاک دہشتگردوں کی شناخت یاسر اور سعود الرحمان کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں دہشتگردچوکی کلابٹ پر گرنیڈ حملے میں ملوث تھے، میں کانسٹیبل نور کمال شاہ شہید ہوئے تھے۔
کردی گئی۔ دوسری جانب ایف سی ہیڈکوارٹرز پشاور پر حملے کی تفتیش شروع کردی گئی، دہشتگردوں کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹنگ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق تینوں حملہ آور ایک ہی موٹر سائیکل پرآئے تھے، دہشتگردکوہاٹ روڈ اور سول کوارٹر سے ہوتے ہوئے جائے وقوعہ پہنچے تھے۔ دہشتگردی میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔






















