محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے ٹرینی میڈیکل آفیسرز کے وظیفے میں اضافے کی منظوری دیدی گئی۔
ٹی ایم اوز کے وظائف کے لئے19کروڑ78لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔مراسلے کے مطابق رقم پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کو منتقل کی جائے گی، رقم ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے فیصلے کی روشنی میں جاری کی گئی۔






















