ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کےسیکرٹری ڈاکٹرعلی لاریجانی اسلام آبادپہنچ گئے ہیں جہاں پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں خطے کی سلامتی اور اقتصادی تعاون کے فروع پر گفتگو ہوگی۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق ڈاکٹرعلی لاریجانی کا دورہ پاکستان غیرمعمولی اور تاریخی اہمی کا حامل ہے۔ یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کو نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جائے گا۔ ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری پاکستان میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔
سیکیورٹی شراکت داری،سرحدی انتظام، انسدادِ دہشتگردی،اقتصادی تعاون اور علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ علی لاریجانی کہتے ہیں بدلتے عالمی اورعلاقائی حالات میں مشترکہ حکمتِ عملی بنانے کی ضرورت ہے۔






















