ماسکو میں ایس سی او سربراہان حکومت کونسل کا چوبیسواں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چین ، ازبکستان اور تاجکستان کے وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں۔ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کی ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان ظاہر کیا گیا ۔ اسحاق ڈار کی کرغزستان کی کابینہ کے چیئرمین عبدالبیگ قاسم علیوف سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی تعاون اور ایس سی او کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔
چینی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں باہمی تعاون کےمزید فروغ اور قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ نائب وزیراعظم کی روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے کرغز رہنما کوایس ای او سربراہان حکومت کونسل کی سربراہی سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اسحاق ڈار کی تاجک وزیراعظم خیر رسول زادہ سے بھی ملاقات ہوئی۔ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔






















