جنسی اسکینڈل کے مرکزی کردارجیفری ایپسٹین سے متعلق سوال کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے امریکی ٹی وی اے بی سی نیوز کے رپورٹر کو کھری کھری سنا دی۔
صدرٹرمپ نےکہامجھے آپ کے سوال پراعتراض نہیں ہےمجھے آپ کے رویے پراعتراض ہے،میں سمجھتا ہوں آپ بدترین رپورٹر ہیں،میرا خیال ہےاے بی سی سے لائسنس واپس لینا چاہیے،کیونکہ آپ کی خبریں جعلی اورغلط ہوتی ہیں،ہمارے چیئرمین کو یہ معاملہ دیکھنا چاہیے۔
جب آپ ٹرمپ کےخلاف 97 فیصد منفی خبریں چلائیں،اورپھرٹرمپ کولینڈسلائیڈ فتح مل جائے،اس کا مطلب ہے،آپ کی خبریں قابل اعتبار نہیں ہیں،اور آپ بطور رپورٹر بھی قابل بھروسہ نہیں ہیں۔
دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں جیفری ایپسٹین کی مزید دستاویزات جاری کرنےکا بل منظور کر کےسینیٹ کو بھیج دیا گیا،ایپسٹین کو جنسی استحصال اور نوعمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔






















