پاکستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ پاکستان نے 3 میچز کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کی۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو6 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے212 رنزکاہدف 45ویں اوورزمیں حاصل کیا۔
محمد رضوان نے ناقابل شکست 61 رنز بنائے، حسین طلعت 42 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ فخر زمان55، بابراعظم 34، سلمان آغا 6 رنز بناسکے۔ محمد وسیم جونیئر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل اکرم اور حارث روف نے دو دو شکارکیے۔
قبل ازیں پاکستان نے سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا، سری لنکن ٹیم پہلے کھیل کر 211 رنز پر آؤٹ ہوئی، سادھیرا سماراوکراما 48 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔






















