بھارتی کھلاڑیوں نے جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما کیخلاف نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرتے ہوئے سپرٹ آف دی گیم کی سنگین خلاف ورزی کی ، جنوبی افریقہ کے کپتان کیلئے نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی آڈیو اسٹمپس مائیک میں ریکارڈ ہوکر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 میچز پر مبنی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران یہ واقعہ پیش آیا ہے ، بھارتی کھلاڑی کولکتہ ٹیسٹ میں ٹیمبا باووما کو ’ بونا‘ کہتے رہے جبکہ بھارتی کھلاڑیوں نے غیر اخلاقی زبان کا بھی استعمال کیا ۔مہمان کھلاڑیوں کے ساتھ انتہائی نامناسب رویہ اختیار کرنے پر بھارتی کرکٹرز کو پوری دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ بھارت سے تعلق رکھنے والے جے شاہ انصاف پر مبنی فیصلہ کریں گے یا نہیں؟ ۔






















