لیسکو میں بجلی میٹرز کے بعد دیگر میٹریل کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، نئے کنکشنز اور مرمت کے کام متاثر ہونے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سواور پچاس کے وی اے ٹرانسفارمرز کا اسٹاک مکمل طورپرختم ہو چکا ہے۔ لیسکوحکام نے صارفین کوہدایت کی ہےڈیمانڈ نوٹسز کے تحت پرانے ٹرانسفارمرز استعمال کریں تاکہ بجلی کی فراہمی میں تعطل نہ آئے۔ لیسکو کے پاس ڈی فیوزسیٹ کا سٹاک بھی ختم ہوچکا ہے ۔ جس سے لائن لاسز کی مرمت اورکنکشن بحالی کے کاموں میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکونے گزشتہ تین ماہ سے سنگل فیز میٹرز کے ڈیمانڈ نوٹسز پر میٹرز جاری نہیں کئے۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ درآمدی رکاوٹوں اور خریداری میں تاخیر کے باعث میٹریل کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ آئندہ چند ہفتوں میں سٹاک بحال کرنےکےلئےاقدامات کئےجا رہےہیں۔






















