لاہور کے علاقے ہیئر میں نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر کو فائرنگ کر کےقتل کردیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کےمطابق ملزمان نے گھر کی دہلیز پر کھڑے آکاش ایوب پرفائرنگ کی جس کے باعث چھبیس سال کا نوجوان آکاش موقع پرہی دم توڑ گیا،مقتول آکاش پراپرٹی کا کاروبار کرتا تھا،پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔






















