وفاقی وزیراقتصادی امور احد چیمہ کا کہنا ہے کہ ایسا ماڈل تیار کررہےہیں جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ملک میں سرمایہ کاری آسان بنائی جاسکے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر احد چیمہ نے کہا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں پر عملدرآمد بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبوں کی منظوری اوربڈنگ کوآسان بنانےکیلئے مسلسل کام کررہے ہیں۔
احد چیمہ نے کہا کہ پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی اور متعلقہ وزارتوں کی ریگولیٹری صلاحیت کو بڑھارہے ہیں۔ اس کیلئے اگر قوانین اور پالیسیز میں تبدیلی کی ضرورت ہوئی تو ضرور کریں گے۔ اجلاس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی حکام کی منصوبوں کی صورتحال اورمجموعی حکمت عملی پر بریفنگ بھی دی گئی۔





















