بلوچستان کے ضلع حب میں انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کھاد کی فیکٹری سیل کردی گئی ہے۔
حکام کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر حب کیپٹن ریٹائرڈحمزہ انجم کی نگرانی میں کارروائیاں جاری ہیں ۔حب انڈسٹریل ایریا میں واقع جعلی کھاد کی فیکٹری کو سیل کرتے ہوئے پیکنگ مٹیرل اورمشینری ضبط کرلیا گیا ہے۔
حب انڈسٹریل ایریا میںکارروائی میں جعلی کھاد کی ہزاروں بوریاں برآمد ہوئیں، کارروائی کے دوران غیر قانونی فیکٹری چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں محکمہ زراعت کی ٹیم بھی شریک تھی جعلی کھاد کے نمونے لیبارٹری بجھوادیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میںپانچ بڑی کاروائیاں کی گئیں ۔