لاہورمیں فضائی آلودگی برقرار 382 ایئرکوالٹی انڈیکس کےساتھ آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے۔
پنجاب کےدیگرشہربھی اسموگ کی لپیٹ میں ہیں،شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں،گوجرانوالہ کا اے کیو آئی455،ملتان 301 تک پہنچ گیا،فضا میں زہریلےذرات کی مقدارخطرناک حد تک بڑھ گئی۔
فضا میں زہریلےذرات کی مقدارخطرناک حد تک بڑھ گئی،شہری سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے، حکومتِ پنجاب کی انسدادِ اسموگ مہم جاری ہے۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی فضائی آلودگی میں دوسرے نمبر پر ہے۔






















