گجرات میں پنکھوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی جس نے گودام کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کا کہناہے کہ گودام میں را مٹیریل کی وجہ سے آگ مزید بھڑکی ، ایک گھنٹہ سے جاری آگ کے شعلے فضا میں بلند ہو رہے ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کو پانی لانے اور لے جانے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے ۔



















