انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد ڈالر 1 پیسہ سستا ہوکر 280 روپے 96 پیسے پر بند ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام برقرار ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ 282 روپے پر برقرار رہا۔



















