تربت میں ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد کے اسکواڈ پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں لیویز فورس کے 9 اہلکار زخمی ہوگئے۔ حملے میں ڈی سی کیچ محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا تربت پریس کلب روڈ پر ہوا،ڈپٹی کمشنر کا اسکواڈ گزر رہا تھا۔ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا۔ ریموٹ کنٹرول سے دھماکا کیا گیا۔
دھماکے میں اسکواڈ کی ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔






















