اسٹیٹ بینک نے آئندہ ڈیڑھ ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی جاری کردی۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی میں شرح سود 11 فیصد پر بر قرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ سیلاب سے نقصانات، مہنگائی، آئی ایم ایف ہدایات شرح برقرار رکھنے کی وجہ ہے۔
گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس ہوا، اجلاس میں مہنگائی کی شرح،درآمدات اوربرآمدات کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ایکس چینج ریٹ سمیت بین الاقوام مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کاجائزہ لیا گیا۔ زرمبادلہ کےذخائرکی موجودہ صورتحال،تجارتی مالیاتی خسارہ سے متعلق بھی غورکیا گیا۔




















