کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول وین میں آگ لگنے سے ڈرائیور سمیت 4 بچے جھلس گئے جھلس کر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا تھا، آگ اسکول کے لئے استعمال ہونے والی ہائی روف گاڑی میں لگی، اہل محلہ نے بروقت آگ پر قابو پایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے سے 6 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے بروقت آگ بجھائی بڑے نقصان سے بچ گئے۔






















