قومی کرکٹر صہیب مقصود کی 9 ماہ بعد گاڑی بازیاب کرلی گئی۔
صہیب مقصود نے گاڑی کی واپسی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
صہیب مقصود کا کہنا تھا کہ میری گاڑی نو مہینے بعد واپس ملی، سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس اور حکومتِ پنجاب کے نمائندے گزشتہ تین چار روز سے مسلسل رابطے میں رہے اور بھرپور تعاون کیا۔
یاد رہے کہ صہیب مقصود نے چند روز قبل اپنی گاڑی کی بقیہ رقم اور کیش فراڈ سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا تھا، جس کے بعد معاملے پر کارروائی تیز ہوئی اور گاڑی بازیاب کرالی گئی۔
i would like to pay a huge thanks to @MohsinnaqviC42 and @MaryamNSharif for helping out in retrieving my car after almost 9 months🙏🏿🙏🏿Truth always wins #Alhumdulillah huge thanks to RPO Multan and CPO Multan for looking into this matter persnally and for taking Quick action❤️… pic.twitter.com/t4K5Ys1ulZ
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) October 24, 2025






















